5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟
ذرائع
برفانی طوفان نے شدت اختیار کرتے ہوئے امریکہ اور کینیڈا کے کئی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس نے لگ بھگ 14 کروڑ افراد کی زندگیوں کو متاثر کیا ہے جبکہ اس طوفان کے نتیجے میں تقریباً 15 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں۔ اسے امریکہ میں گذشتہ دہائیوں کی سب سے سرد کرسمس قرار دیا جا رہا ہے۔
دونوں ملکوں کے ساحلوں سے جڑے اور میکسیکو کی سرحد تک پھیلے اس طوفان کے نتیجے میں اب تک
امریکہ میں مختلف حادثوں میں کم از کم چھ اموات ہوئی ہیں۔
مسیحی تہوار کرسمس کی چھٹیوں، جو کہ سفر کے اعتبار سے سال کا سب سے مصروف حصہ ہوتی ہیں، کے دوران قریب 20 کروڑ افراد کو خراب موسم سے متعلق متنبہ کر کے سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
برفانی طوفان کے زور پکڑنے پر کینیڈا اور امریکہ کے بڑے ہوائی اڈوں پر پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ امریکہ کی 60 فیصد آبادی اس طوفان سے متاثر ہوئی ہے جبکہ تیز ہواؤں سے کئی پاور لائنز کو نقصان پہنچا ہے۔ ٹورنٹو اور دیگر شہروں میں بعض تعلیمی اداروں کو بند رکھا گیا ہے۔